Download WordPress Themes, Happy Birthday Wishes
Home / Updates / Wafat Bibi Ummul Baneen (a.s)

Wafat Bibi Ummul Baneen (a.s)

Spread the love

حضرت ام البین کا مختصر تعارف
علمدار سید الشہ دا حضرت ابوالفضل العباس علیہ السلام کی والدہ گرامی حضرت ام البنین سلام اللہ علیہا کی وفات 13 جمادی الثانی 64 ہجری قمری میں ہوئی۔

حضرت علی علیہ السلام نے حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا کی شہادت کے کچھ سال بعد اپنے بھائی عقیل کے مشورے سے فاطمہ کلابیہ کے ساتھ شادی کی۔

حضرت عقیل نسب شناس اور عرب خاندانوں سے اچھی طرح واقفیت رکھتے تھے۔ حضرت علی علیہ السلام کے ہاں اس عظیم خاتون سے عباس، عبداللہ ، جعفر اور عثمان نامی چار فرزند پیدا ہوئے اور اسی وجہ سے آپ ام البنین کنیت سے معروف ہوگئیں ” یعنی بیٹوں کی ماں “حضرت ام البنین کے چاروں بیٹے واقعہ کربلا میں درجہ شہادت پر فائز ہوئے ۔انہوں نے اس مصیبت پر صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا۔

واقعہ کربلا سے آگاہ ہونے کے بعد وہ اپنے بیٹے عباس کے فرزند عبید اللہ کو اپنے ساتھ قبرستان بقیع میں لے جایا کرتی تھیں اور اپنے بیٹوں کے غم میں دردناک اشعار پڑھا کرتی تھیں۔ مدینے کے لوگ بھی اس عظیم خاتون کے درد بھرے بین سننے کے لیے وہاں جمع ہوجایا کرتے تھے اور گریہ و زاری کیا کرتے تھے۔ حضرت ام البنین سلام اللہ علیہا نے 64 ہجری قمری میں عاشورا کے تین سال بعد 13 جمادی الثانی مدینے میں وفات پائی اورآپ کو جنت البقیع میں سپرد خاک کیا گیا۔

www.ShiaMatamdari.com

About shiamatamdari_3u23xh

Leave a Reply

%d bloggers like this: